نقطہ نظر، شمارہ نمبر 29

Nuqta e Nazar 29

نقطہ نظر، شمارہ نمبر 29

nuqtanazr29"نقطہ نظر”کا تازہ شمارہ (شمارہ نمبر ۲۹، اکتوبر –  مارچ ۲۰۱۱ء) شائع ہوگیا ہے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کا ششماہی اردو مجلّہ ہے۔ جس میں کتابوں پر تبصرہ کیا جاتا ہے۔ اسلام، ثقافت، تاریخ، مسلم دنیا اور اس سے متعلقہ مباحث پر پاکستان میں اردو میں شائع ہونے والی کتابیں اس کا موضوع ہیں۔ ۱۹۹۶ء سے شائع ہونے والے اس جریدہ نے پاکستانی مسلمانوں کے نظریات، روایات اور مسائل ومشکلات کے بارے میں سامنے آنے والے علمی کام کو سمجھنے اور اس کا شعور عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک عام قاری کے لیے یہ جریدہ بنیادی مباحث کی تفہیم کے ساتھ ساتھ دستیاب ماخذ اور مصنفین تک رسائی کو آسان بناتا ہے۔ تازہ شمارہ میں ۴۳ کتب ورسائل  پرمفصل اور ۱۸ کتب پر مختصر تبصرہ شامل ہے ۔ اس ششماہی جریدے کے مدیر ڈاکٹر سفیر اختر ہیں۔

   گزشتہ شمارے        نقطہ نظر: تعارف          خریدار  بنیے (پاکستان)        خریدار بنیے (اوورسیز)

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے