تنویر احمد خان کے لیے تعزیت

title tt

تنویر احمد خان کے لیے تعزیت

DSC 0272

 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز سے وابستہ تمام افراد اپنے سینئر ایسوسی ایٹ اور ادارہ کی نیشنل اکیڈمک کونسل کے ممبر محترم تنویر احمد خان کے سانحہ ارتحال پر غم کے کیفیت کے ساتھ دل گرفتہ ہیں۔ وہ حکومت پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اور کئی ملکوں میں پاکستان کے سفیر رہے۔ وہ ۲۱ مئی ۲۰۱۱ء سے آخر دم تک آئی پی ایس کی نیشنل اکیڈمک کونسل کے ممبر رہے۔
وہ ایک کامیاب سفارت کار تھے جنہوں نے پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ۹۰۔۱۹۸۹ء میں انہوں نے حکومتِ پاکستان میں سیکرٹری خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ پاکستان کے قومی سفیر کی حیثیت سے وہ متعدد اہم ممالک میں خدمات انجام دیتے رہے جن میں فرانس، روس، بنگلہ دیش اور چیکو سلواکیہ شامل ہیں۔ انہوں نے آئرلینڈ اور فن لینڈ میں بھی غیر مقیم سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں۔ وہ قومی اور بین الاقوامی میڈیا میں باقاعدگی سے اظہارِ خیال کرتے رہے اور اخبارات و جرائد میں پانسو (۵۰۰) سے زائد مضامین لکھنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
وہ ۱۶ نومبر ۲۰۱۳ء کو ۸۱ برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ پاکستان اور آئی پی ایس کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے