سیمینار _ کوئلہ: تھر سے گڈانی تک

coalu

سیمینار _ کوئلہ: تھر سے گڈانی تک

 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا توانائی پروگرام ملک میں جاری توانائی بحران کے حل کے لیے مثبت پالیسی اقدامات تجویز کرنے کے لیے متنوع علمی سرگرمیوں میں مصروف رہتا ہے۔

قابل برداشت قیمت کے ساتھ توانائی کی پائیدار اور مسلسل فراہمی کے مقصد کو پیش نظر رکھا جائے تو بجلی پیدا کرنے کے لیے پانی کے بعد کوئلہ سب سے سستا ذریعۂ توانائی ہے۔ دنیا میں کوئلے کے بڑے ذخائر میں شمار ہونے والا تھر کا کوئلہ، ابھی تک استعمال میں لائے جانے کے لیے بھرپور توجہ حاصل نہیں کر سکا ہے۔ تھر کوئلے کی ترقی کے لیے ابتدائی اقدامات ہی اس کی دریافت کے عشروں بعد شروع ہوئے اور یہ کام بھی سست رفتاری سے ہوتا رہا ہے۔

کوئلہ کے حوالے سے ایک اور آغاز گڈانی پاور پارک میں زیر عمل ہے جو درآمدی کوئلہ کی بنیاد پر ہو رہا ہے۔
اس پس منظر میں آئی پی ایس میں ایک سیمینار بعنوان، ’’کوئلہ:  تھر سے گڈانی تک‘‘ بدھ، ۳ دسمبر ۲۰۱۴ء کو صبح ۱۱ بجے منعقد ہو گا۔ سیمینار میں تھر کوئلہ کی استعداد اور امکانات پر گفتگو ہو گی۔ ساتھ ہی ترقیاتی ڈھانچے اور ان تیکنیکی، مالی اور ماحولیاتی مسائل پر نظر ڈالی جائے گی جو اس سے منسلک ہیں۔ سیمینار کا مقصد ایسے پالیسی اقدامات اور سفارشات کی تیاری ہے جس سے اس قیمتی ذخیرہ کو زیادہ سے زیادہ بہتر انداز میں قومی ضروریات کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے