آئی پی ایس لیڈ کی مارخور ۲۰۱۸ میں یوتھ امپیکٹ کے ساتھ شرکت

markhor-logo

آئی پی ایس لیڈ کی مارخور ۲۰۱۸ میں یوتھ امپیکٹ کے ساتھ شرکت

 markhor

آئی پی ایس  لیڈ (The Learning, Excellence and Development Program of IPS)       نےیوتھ امپیکٹ ( نوجوانوں کے لیے تربیت اور قیادت  کی  ترقیاتی تنظیم )     کی آبادی سے دور منعقد کی جانے والی یوتھ لیڈرشپ کی سالانہ کانفرنس مار خور ۲۰۱۸ء میں شرکت کی۔ یہ کانفرنس اس سال ۶ تا ۹ ستمبر کو نتھیا گلی میں مکش پوری کی چوٹی پر منعقد ہوئی۔

اس تین روزہ کانفرنس میں پاکستان کے ۲۳ اضلاع اور ۴۳ یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرنے والے ۶۷ نوجوان سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں سول سوسائٹی اور کارپوریٹ شعبے کے بہت سے سینئر پیشہ ورانہ امور کے ماہر افراد نے بھی شرکت کی جنہوں نے نوجوان حاضرین کو قائدانہ خصوصیات  بڑھانے پر رہنمائی دی۔

ڈائریکٹر جنرل  آئی پی ایس   خالد رحمٰن اور جنرل مینیجر نوفل شاہ رخ نے آئی پی ایس   لیڈ کی طرف سے کانفرنس میں حصہ لیا اور بالترتیب ”بیانیے کی جنگ“ اور ”شہری صحافت“ کے موضوعات پر اپنی آراء کو بیان کیا۔     خالد رحمٰن کے لیکچر میں شرکا کو بتایا گیا کہ کس طرح نشر و اشاعت اور فہم و بصیرت پر کنٹرول کو جنگ میں ایک جدید آلے کے طور پر استعمال کی جا رہا ہے۔ شاہ رخ کے لیکچر میں نوجوان رہنماؤں کو اس مہارت اور خوبی سے روشناس کروایا گیا جو شہری صحافت کی مختلف قسموں کے استعمال سے کسی فرد میں تبدیلی کا عمل تیز تر کرتی ہے اور جن کی مدد سے سماجی اثرات مرتب پاتے ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے