آرمی آفیسرز کا آئی پی ایس کا تعارفی دورہ
دعوہ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ایک کورس پر آئے آرمی آفیسرز کے ایک گروپ نے ۱۱ ستمبر ۲۰۱۸ء کو آئی پی ایس کا تعارفی دورہ کیا۔
آفیسرز کو آئی پی ایس کی تاریخ اور اس کے کام کی نوعیت سے متعلق ایک تعارف آئی پی ایس کے سینئر ریسرچ آفیسر سید ندیم فرحت نے پیش کیا۔ تعارفی بریفنگ کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمٰن نے مہمانوں کی طرف سے پاکستان میں موجودہ سیاسی صورت حال اور ہائبرڈ جنگ میں ذرائع ابلاغ کے استعمال جیسے موضوعات پر کیے گئے سوالات کے جواب دیئے۔آفیسرز نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے کام میں حصہ لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہیں ایسے مختلف طریقۂ کار سے متعلق بتایا گیا جس کی مدد سے آئی پی ایس کی سرگرمیوں میں شامل ہوا جا سکتا ہے۔
جواب دیں