SISU کا دورہ اور مشرقِ وسطیٰ کے موضوع پر گول میز نشست میں شرکت

Shanghai International Studies University SISU thumb

SISU کا دورہ اور مشرقِ وسطیٰ کے موضوع پر گول میز نشست میں شرکت

 SISU roundtable1

آئی پی ایس کے لیڈکوآرڈی نیٹر عرفان شہزاد نے 10 سے 14دسمبر 2016ء تک شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی (SISU) کا دورہ کیا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) سے متعلقہ موضوعات پر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، تحقیق کاروں اور طلباء سے باہمی گفتگو کی۔

ان کے اس دورے میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر یونیورسٹی کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سکالرز کے ساتھ خصوصی طور پر منعقد کی گئی ایک گول میز نشست میں شرکت بھی شامل تھی۔ اس گول میز نشست میں چین اور پاکستان کی باہمی دلچسپی اور علاقائی تعاون کے وہ پہلو بھی گفتگو کا حصہ بنے جو سی پیک سے متعلق ہیں۔ وہ چیلنج بھی زیرِگفتگو آئے جو منصوبے کی راہ میں درپیش ہیں اور ان مشکلات پر قابو پانے اور کامیاب حکمتِ عملی کی تشکیل بھی موضوعِ گفتگو بنی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے