آئی پی ایس اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

nima

آئی پی ایس اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

 MoU-with-National-Institute-of-Maritime-Affairs

میری ٹائم اور دیگر کثیر جہتی موضوعات پر مشترکہ تحقیق کو بروئے کار لانے کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز  اسلام آباد اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز ( NIMA)کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت کو بتاریخ  6 نومبر 2018 کو تحریری شکل دی گئی ۔

 ڈائریکٹر جنرل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) مختار خان اور ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمن کے دستخط کردہ مفاہمتی یاداشت  کے تحت میری ٹائم افیئرز پر دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ تحقیق،  سیمینار اور کانفرنسوں کے انعقاد کا اہتمام کیا جائے گا۔

 خیال رہے کہ آئی پی ایس (قائم شدہ ۱۹۷۹ء) پاکستان کا قدیم ترین خود مختار، غیر منافع بخش تھنک ٹینک ہے جو قومی اور بین القوامی امور پر پالیسی ریسرچ اور گفت و شنید کے لیے فورم فراہم کرتا ہے جبکہ انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز  (قائم شدہ ۲۰۱۷ء) بحریہ یونیورسٹی میں قائم کیا گیا میری ٹائم پالیسی ریسرچ کا تھنک ٹینک ہے جو میری ٹائم کے شعبے میں متعلقہ فریقوں میں سہولت کار کافریضہ بھی ادا کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کا مینڈیٹ یہ بھی ہے کہ وہ حکومت پاکستان اور پاکستان بحریہ کے لیے میری ٹائم افیئرز پر کثیر جہتی تحقیق اور تجزیہ کو پالیسی سازی کے پہلوؤں سے متعارت   کروائے۔   

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے