بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی کانفرنس ’یکساں قومی نصاب اور ہمارا نظامِ تعلیم‘میں آئی پی ایس کی نمائندگی

بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی کانفرنس ’یکساں قومی نصاب اور ہمارا نظامِ تعلیم‘میں آئی پی ایس کی نمائندگی

IIUI-conference-on-Uniform-National-Curriculum-okآئی پی ایس کے ایگزیکٹو صدر خالد رحمٰن نے ۱۱ مارچ ۲۰۲۰ ء کو ’یکساں قومی نصاب اور ہمارا نظام تعلیم‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں آئی پی ایس کی نمائندگی کی۔ کانفرنس کا اہتمام  بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد  کے ایک خودمختار یونٹ اقبال انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ (IRD) نے  یونیورسٹی کے شعبۂ تعلیم کے تعاون سےکیا تھا ۔

 2020-03-10-EP-IPS-in-IIUI-Conf-on-Uniform-National-Curriculum-

آئی پی ایس کے ایگزیکٹو صدر خالد رحمٰن نے ۱۱ مارچ ۲۰۲۰ ء کو ’یکساں قومی نصاب اور ہمارا نظام تعلیم‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں آئی پی ایس کی نمائندگی کی۔ کانفرنس کا اہتمام  بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد  کے ایک خودمختار یونٹ اقبال انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ (IRD) نے  یونیورسٹی کے شعبۂ تعلیم کے تعاون سےکیا تھا ۔

اس موقع پر علم، اس کے ذرائع اور تعلیم کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے خالد رحمٰن نے کہا کہ بدقسمتی سے آج طلباء بہتر ڈگریوں کے حصول کے لیے اچھی تعلیم حاصل کرتے ہیں  جس کا مقصد صرف بہتر ملازمتیں حاصل کرنا ہے۔ تاہم اس عمل میں  علم کے حصول  کا اصل مقصد ،جو ایک اچھا انسان بننا ہے، کہیں کھو جا تا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ’ علم پر مبنی معیشت‘ جیسے نعرے بلند کرنےکی بجائے ’ علم پر مبنی معاشرے‘ کو فروغ دینا چاہیے کیونکہ اس چھوٹی سی تبدیلی سے ہمیں اجتماعی طور پر درپیش بہت سے مسائل کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

خالد رحمٰن نے حکومت کی طرف سے ملک بھر کے تمام اداروں کے لیے یکساں قومی نصاب متعارف کروانے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے اس اقدام کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے نہ صرف عوام  مین تقسیم کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ معاشرے کے تمام طبقات کے لیے متوازی مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

کانفرنس میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود اورجوائنٹ سیکرٹری تعلیم رفیق طاہر  کے علاوہ متعدد ماہرین تعلیم نے بھی شرکت کی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے