توانائی کے موضوع پر ترکی میں منعقدہ ورکشاپ میں آئی پی ایس کی شرکت

توانائی کے موضوع پر ترکی میں منعقدہ ورکشاپ میں آئی پی ایس کی شرکت

انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے ریسرچ آفیسر محمد ولی فاروقی نے 2 سے 4 جولائی 2024 تک ‘انرجی سسٹم اینالیٹکس’ کے موضوع پر استنبول، ترکی میں منعقد ہونے والی  تین روزہ تربیتی ورکشاپ میں آئی پی ایس کی نمائندگی کی۔ اس ورکشاپ کا انعقاد آئی این ای ٹی ٹی ٹی سیکریٹیریٹ نے اگورا انرجی وِنڈے کی انرجی ڈیٹا اور ماڈلنگ ٹیم کے تعاون سے، اور شورہ انرجی ٹرانزیشن سینٹر کی میزبانی میں کیا تھا۔

اس ورکشاپ کی سرگرمیوں میں پہلے دن انرجی سسٹمز، ڈیٹا ویژیولائزیشن، ڈیٹا کے ذریعے کہانی بیان کرنے، اور انرجی ڈیٹا پروسیسنگ کا تعارف شامل تھا۔ دوسرے دن بیانیے اور اس کی تصویر کشی پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں چارٹس کی تصویری وضاحت ، مؤثر اور غیر موثر چارٹس کی نشاندہی اور شرکاء کے ڈیٹاسیٹ سے بیانیہ تیار کرنے کے بارے میں بتایا گیا۔ دن کا اختتام مختلف سافٹ وئیر ٹولز کا استعمال کرنے ہوِئے نئی طرز کے گراف بنانے پر ہوا۔ تیسرے دن کی سرگرمیوں میں انرجی ماڈلنگ اور ماڈل کے نتائج کی تشریح، منظر ناموں پر مبنی پالیسی ٹولز اور ماڈلز پر تبادلہ خیال، اور دیگر عملی مشقیں شامل تھیں۔

ولی فاروقی اور ان کے گروپ نے تیسرے دن ماڈلنگ پر مبنی ایک گروپ ایکسر سائیز میں حصہ لیا، اور جنوبی کوریا کے صوبہ جیون بک میں 2045 میں توانائی کی طلب کی پیشن گوئی پر ایک کیس اسٹڈی پیش کی۔ پریزنٹیشن کا مقصد اس مطالعے میں استعمال ہونے والے ماڈل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ ولی نے اس مشترکہ تجزیہ کی قیادت کی اور 2030 سے ​​2045 تک صوبہ جیون بک میں صنعتی سطح پر تیل کی کھپت میں کمی کے رجحان کی پیش گوئی کی۔ گروپ کے دوسرے اراکین، جن کا تعلق میکسیکو، فلپائن اور جنوبی کوریا سے تھا، نے بھی اس گفتگو میں حصہ لیا اور تجزیے کے اضافی نتائج پیش کیے۔

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے