آئ پی ایس جوہانسبرگ میں انرجی ٹرانزیشن تھنک ٹینکس کے بین الاقوامی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا

آئ پی ایس جوہانسبرگ میں انرجی ٹرانزیشن تھنک ٹینکس کے بین الاقوامی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا

انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز  (آئی پی ایس) جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ میں  3 سے 9 ستمبر 2023 تک ہونے والے انٹرنیشنل نیٹ ورک آف انرجی ٹرانزیشن تھنک ٹینکس (آئ نیٹ) کے پہلے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا جس کی میزبانی جرمنی سے اسمارٹ انرجی فار یورپ پلیٹ فارم کے پروجیکٹ اگورا انرجی وینڈے، جنوبی افریقہ کے پبلک افیئر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (پی اے آر آئ) کے تعاون سے  کر رہا ہے۔

اس موقع پر آئی پی ایس کی نمائندگی ادارے کے جنرل منیجر (آپریشنز) نوفل شاہ رخ کریں گے، جہاں انہیں نیٹ ورک کے اراکین کے ساتھ نیٹ ورک کے اندر سے ، اور اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے انرجی ٹرانزیشن (توانائی کی ماحول دوست منتقلی) کے لیے کام کرنے والے اداروں اور ماہرین سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

میٹنگ کے بعد ایک ورکشاپ کا انعقاد بھی ہو گا۔  واضح رہے کہ یہ اس بین الاقوامی نیٹ ورک کی پہلی بین الاقوامی میٹنگ اور ورکشاپ ہو گی، جس میں دنیا بھر کے وہ تھنک ٹینکس شامل ہوں گے جو پالیسی تحقیق، مکالمے اور تجاویز کی صورت میں ماجول دوست اور قابل تجدید توانائی پر کام کر رہے ہیں۔

آئ پی ایس پاکستان کا واحد تھنک ٹینک ہے جس کو اس اہم اقدام کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے جو اس بین الاقوامی نیٹ ورک کے لیے منصوبہ سازی، حکمت عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل کی بنیاد رکھے گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے