’’جنوبی اور وسطی ایشیا میں امن و سلامتی‘‘ پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے لیے آئی پی ایس کی مشترکہ میزبانی

IPS-FJWU intl conf

’’جنوبی اور وسطی ایشیا میں امن و سلامتی‘‘ پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے لیے آئی پی ایس کی مشترکہ میزبانی

IPS-FJWU conf

 ۔23 ستمبر 2016ء کو ’’جنوبی اور وسطی ایشیا میں امن و سلامتی‘‘ کے موضوع پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد آئی پی ایس نے فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی کے ساتھ مشترکہ میزبان کی حیثیت سے کیا۔
اس کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں صدرِ پاکستان چیف گیسٹ کی حیثیت سے شریک ہوئے جب کہ دیگر شرکاء میں پاکستان اور بیرون ملک سے تحقیق کاروں اور ماہرینِ تعلیم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی پی ایس کی معاون ریسرچ کوآرڈینیٹر فہمیدہ خالد نے اس موقع پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا جس کا موضوع تھا: ’’وسطِ ایشیا پر روسی اثرات: ارتقا اور امکانات‘‘۔ اس مقالے کے معاون مصنف آئی پی ایس کے لیڈ کوآرڈینیٹر عرفان شہزاد نے بھی اپنی ریسرچ ٹیم کی ارکان فاطمہ حبیب اور وقار النساء کے ساتھ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔
آئی پی ایس اس کانفرنس کی روداد اپنے مؤقر جریدے ’’پالیسی پرسپیکٹیو‘‘ میں بھی شائع کرے گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے