دانشور اور صحافی حاشر فاروقی کی یاد میں آئی پی ایس میں نشست

دانشور اور صحافی حاشر فاروقی کی یاد میں آئی پی ایس میں نشست

13جنوری 2022 کو آئی پی ایس میں ممتاز دانشور اور صحافی حاشر فاروقی کی علمی خدمات کو یاد کرنے کے لیے ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا،   جن کا 90 سال کی عمر میں 12 جنوری کو لندن میں انتقال ہوا ہے ۔

 Hashir-Farooqui

13جنوری 2022 کو آئی پی ایس میں ممتاز دانشور اور صحافی حاشر فاروقی کی علمی خدمات کو یاد کرنے کے لیے ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا،   جن کا 90 سال کی عمر میں 12 جنوری کو لندن میں انتقال ہوا ہے ۔

اس نشست میں، جس کی صدارت معروف اسکالر اور آئی پی ایس کے ششماہی جریدے نقطہ نظر کے ایڈیٹر ڈاکٹر سفیر اختر نے کی اورجس میں انسٹی ٹیوٹ کے تمام فیکلٹی ارکان شریک تھے،  مرحوم دانشور کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا جو یو کے اسلامک مشن کے بانی رکن ،اسلامک فاؤنڈیشن  یو کے اور بہت سی دیگرتنظیموں کے کے  ٹرسٹی اور ماہنامہ امپیکٹ انٹرنیشنل کے بانی ایڈیٹر تھےجس کا آغاز 1970 میں لندن سے ہوا اورجس نے  چالیس سال تک امت مسلمہ کی خدمت کی۔

قبل ازیں آئی پی ایس کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر خورشید احمد نے بھی اپنے پرانے دوست اور ساتھی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے