قائداعظم یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ گُڈگورننس اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے درمیان تعلق کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو

قائداعظم یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ گُڈگورننس اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے درمیان تعلق کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو

پالیسی سازی کے عمل میں اتفاقِ رائے اور مستقل مزاجی  گڈ گورننس کے لیے ضروری اجزاء قرار

گڈ گورننس کے لیے مستقل مزاجی اور استحکام کلیدی اجزاء ہیں۔ اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ایک معقول اتفاق رائے کا حصول  نہ صرف سمجھوتے کی خاطر، بلکہ مخصوص، بامعنی مقاصد کے حصول کے لیے بھی ضروری ہے۔

اس بات کا مشاہدہ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) کے چیئرمین خالد رحمٰن نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے پبلک ایڈمنسٹریشن سوسائٹی کے طلباء ، جو 29 مئی 2024 کو انسٹیٹیوٹ کا دورہ کر رہے تھے، کو گورننس کے موضوع پر ایک لیکچر دیتے ہوئے کیا ۔

گورننس اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے خالد رحمٰن نے کہا کہ موثر گورننس بنیادی طور پر ایک وژنری اپروچ اور ایک وقف شدہ اور مخلص ٹیم پر مبنی ہوتی ہے جو انفرادی مفادات پر عوامی مفاد کو ترجیح دیتی ہے۔ یہ ویژن اور خلوص اجتماعی فوائد کو مقدم رکھنے کی بنیاد ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ گورننس ذاتی فائدے کی بجائے اجتماعی فائدے کے لیے کام کرے۔ انہوں نے موثر حکمرانی کو فروغ دینے میں ذہنی نشوونما اور سوچ کی اہمیت پر زور دیا۔

علاوہ ازیں رحمٰن نے حکمرانی کے دو نمونوں پر بھی روشنی ڈالی: ایک جہاں سب سے طاقتور کی بقاء بغیر کسی جوابدہی کے غالب ہوتی ہے، اور دوسرا پیرا ڈائم ایک اعلیٰ نظام کو تسلیم کرتا ہے جو کائنات پر حکمرانی کرتا ہے، جوابدہی، مقصد اور ایک طویل المدتی وژن پر زور دیتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دو نمونے ان لوگوں کے لیے فیصلہ سازی کے لیے ایک اہم انتخاب پیش کرتے ہیں جو عوامی انتظامیہ اور حکمرانی کے دائروں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

گڈ گورننس کے حصول کے لیے آئین کے نفاذ کی اہمیت بحث کا ایک اہم نکتہ تھا۔ آئین گورننس کے لیے فریم ورک فراہم کرتا ہے اور، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ انصاف، مساوات اور احتساب کے اصولوں کو برقرار رکھا جائے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے