آئی پی ایس اور یو ایم ٹی کی طرف سے تحقیق اور تعلیمی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

آئی پی ایس اور یو ایم ٹی کی طرف سے تحقیق اور تعلیمی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

آئی پی ایس اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی(یو ایم ٹی)، لاہور نے 5 جنوری 2023 کو لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں باہمی تعاون کو باضابطہ شکل دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط  کیے۔

مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پرآئی پی ایس کے چیئرمین خالد رحمٰن اور یو ایم ٹی کےریکٹر ڈاکٹر آصف رضا نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق مختلف منصوبوں میں تحقیق اور  ان کی اشاعت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ افراد کی استعداد کار بڑھانے پر کام کیا جائے گا۔

دستخط کی تقریب میں نوفل شاہ رخ، جی ایم آپریشنز، آئی پی ایس؛ ڈاکٹر حسن شکیل شاہ، چیئرپرسن شعبہ اسلامی فکر و تہذیب (ڈی آئی ٹی سی)؛ ڈاکٹر محمدشعیب پرویز، چیئرپرسن شعبہ سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات (ڈی پی ایس آئی آر)، فاطمہ سجاد، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈائریکٹر، سینٹر فار کریٹیکل پیس اسٹڈیز (سی سی پی ایس) اور ڈاکٹر عائشہ اظہر، ڈائریکٹر، اسکول آف گورننس اینڈ سوسائٹی (ایس جی ایس) نےشرکت کی۔

اس معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرنا ہے جس میں مشترکہ تحقیقی منصوبوں، ورکشاپوں، سیمیناروں، کانفرنسوں کا انعقاد اورباہمی تحقیق اوراشاعتی سرگرمیوں کے لیے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ اسی طرح علم اور مہارت میں اشتراک کو فروغ دینے کے لیے فیکلٹی اور طلبہ کے باہمی تبادلے، تحقیقی سرگرمیوں اور ان کے نتائج پر باہمی تبادلہ خیال، دوسروں کے ساتھ مل کر سیکھنے کے عوامل پرپروگراموں اور میٹنگون کا انعقاد کیا جائے گا۔ مزید برآں، مفاہمت کے اس معاہدے کے تحت، آئی پی ایس سی سی پی ایس، ڈی پی ایس آئی آر، ایس جی ایس اور ڈی آئی ٹی سی کے طلباء کو مختلف شعبوں میں انٹرن شپ فراہم کرے گا۔

دونوں اداروں کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ دیگر قومی اور بین الاقوامی تحقیقی اداروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی امن اور قیام امن پر کام کرنے والی تنظیموں اور اداروں کے ساتھ سمپوزیا ورکشاپس، سیمینارز، ویبینارز، کانفرنسوں، مباحثوں اور مکالموں کا انعقاد کرتے ہوئے ڈائیلاگ کے عمل کو شروع کرنا ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے