نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے گورنمنٹ اور پبلک پالیسی ڈیپارٹمنٹ کے سابقہ طالبعلموں کے ساتھ نشست

Session-with-NDU-GPP-alumni- -DSC 1040-Thumb-150x150

نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے گورنمنٹ اور پبلک پالیسی ڈیپارٹمنٹ کے سابقہ طالبعلموں کے ساتھ نشست

 Session-with-NDU-GPP-alumni

انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے پروگرام آئ پی ایس لیڈ کے زیرِ اہتمام جاری ‘ریسرچ آئیڈیاز پر سوچ وچار’ کے سلسلے کے تحت 13 فروری 2018 کو نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی، اسلام آباد کے گورنمنٹ اور پبلک پالیسی کے ڈیپارٹمنٹ کے سابقہ طالبعلموں کے ایک گروپ کے لیے ریسرچ کے موضوعات کے بارے میں غور و فکر کرنے کے لیے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
آئ پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمان کے زیر صدارت ہونے والی اس نشست کا بنیادی مقصد پبلک پالیسی میں ایم فل ڈگری ہولڈرز کے تحقیقی مقالوں کو قومی ضروریات کے تناظر میں تیار کر کے اور آئ پی ایس کے تحقیقی جریدہ پالیسی پرسپیکٹیو کے ضابطوں کے مطابق ڈھال کر ان کوجریدے کے لیے قابل اشاعت بنانا تھا۔
نشست میں اس بات پربھی اتفاق کیا گیا کہ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے گورنمنٹ اور پبلک پالیسی کے ڈیپارٹمنٹ کے سابقہ طالبعلم اور آئ پی ایس مل کرایک ورکنگ گروپ تشکیل دیں گے جو اس ضمن میں درجہ بالا مقاصد کے حصول کے لیے ماہانہ نشستوں کا انعقاد کرے گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے