پروفیسر خورشید احمد کی جانب سے سابق سینیٹر مراد علی شاہ کے انتقال پر تعزیت

پروفیسر خورشید احمد کی جانب سے سابق سینیٹر مراد علی شاہ کے انتقال پر تعزیت

عالم اسلام کے نامور دانشور ،  سابق سینیٹر اور آئی پی ایس کے بانی چیئرمین پروفیسر خورشید احمد نے   2 مئی 2020 کوسابق سینیٹر مراد علی شاہ کی وفات پر مرحوم کے لواحقین سے  گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

 Murad-Ali-Shah-11

عالم اسلام کے نامور دانشور ،  سابق سینیٹر اور آئی پی ایس کے بانی چیئرمین پروفیسر خورشید احمد نے   2 مئی 2020 کوسابق سینیٹر مراد علی شاہ کی وفات پر مرحوم کے لواحقین سے  گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

جماعت اسلامی کے مرحوم رہنما کے ساتھ دیرینہ وابستگی پر روشنی ڈالتے ہوئے، پروفیسر خورشید نے کہا کہ انہوں نے اور مراد علی شاہ نے تین سال تک پاکستان کے سینیٹ میں ایک ساتھ خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ متوفی ایک انتہائی شریف آدمی اور ایک مدبر سیاستدان تھے جن کا  اس خطے کی  سیاست پر فہم قابل ذکر تھا اور دوسروں کے لیے علم کا ذریعہ  بھی۔

بطور ساتھی مرحوم سینیٹر کے ساتھ گزرے اپنے وقت پربات کرتے ہوئے پروفیسر خورشید احمد نے خاص طور پر افغانستان سے متعلق امورمیں ان کی شراکت کی تعریف کی۔ انہوں نے  اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائےاور ان کے اہل خانہ کو اس سانحے اور ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر و استقامت عطا فرمائے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے