کامیاب زندگی 4 – اپنے تعلقات کو نکھاریے

کامیاب زندگی 4 – اپنے تعلقات کو نکھاریے

kamyab-zingdagi 4-slider-imageاکامیاب زندگی: اپنے تعلقات کو نکھاریے’ آئی پی ایس پریس کی مطبوعاتی سیریز ‘کامیاب زندگی’ میں حالیہ اضافہ ہے جس کے اس سے قبل تین ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔

مصنف: خالد رحمان
جلد: ہارڈ بیک
آئی ایس بی این: 978-969-448-790-8
زبان: اردو 
اشاعت: 2020
صفحات: 286
قیمت: 500 روپے 

مشتملات

 

 Kamyab-Zindgi-4-Title

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کتاب کے بارے میں

‘کامیاب زندگی: اپنے تعلقات کو نکھاریے’ آئی پی ایس پریس کی مطبوعاتی سیریز ‘کامیاب زندگی’ میں حالیہ اضافہ ہے جس کے اس سے قبل تین ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ یہ کتاب اپنی روز مرّہ زندگی، اپنے گِرد و نواح، اپنے معاشرے کے ساتھ ساتھ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں موجود مختلف لوگوں سے موجود تعلقات سمیت خالقِ حقیقی سے بھی اپنے تعلقات کو وضع کرنے، برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کی اہمیت کی طرف توجّہ دلاتی ہے۔ آسان زبان میں لکھے گئے مضامین پر مبنی اس کتاب میں مصنّف اور ان کے قریبی متعلقین کے ذاتی تجربات اور مشاہدات میں آنے والے ایسے واقعات پیش کیے گئے ہیں جو موقع پر موجود افراد کی زندگی اور سوچ پر کسی نہ کسی صورت میں اثر انداز ہوئے۔

یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ کامیاب زندگی سیریز رویّوں کی بہتری اور شخصیت سازی پر اصرار کرتی ہے اور اس مقصد کے لیے ہماری زندگیوں میں دیکھے ہوئے، سُنے ہوئے، پڑھے ہوئے یا براہِ راست پیش آنے والے ان واقعات کا سہارا لیتی ہے جو ہماری  افکار کو نئ راہیں دکھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے ایگزیگٹیو صدر خالد رحمٰن کی تحریر کردہ یہ کتاب بنیادی طور پر مصنّف کی ان تقاریر سے استفادہ کرتی ہے جو انہوں نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام ‘روشنی’ میں پیش کیں۔

 

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے