پالیسی پرسپیکٹیوز ۲۰۱۲: خصوصی اشاعت ’’چین اور سارک‘‘

alt

پالیسی پرسپیکٹیوز ۲۰۱۲: خصوصی اشاعت ’’چین اور سارک‘‘

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے ششماہی تحقیقی جریدے’’پالیسی پرسپیکٹیوز ‘‘ کا خاص شمارہ  ’’چین اورسارک‘‘ کے موضوع پر شائع ہوا ہے۔ یہ شمارہ چین کے شہر کن منگ میں ۲۶ اور۲۷ جولائی  ۲۰۱۱ کو ہونے والی ایک کانفرنس کے مباحث پر مشتمل ہے۔ اس کانفرنس کا عنوان تھا: ’’چین- سارک: بہتر باہمی تفہیم ، عوام سے عوام کے اعلیٰ رابطوں کے ذریعے‘‘۔  تازہ شمارہ اس کانفرنس میں پیش کیے گئے مقالات پر مشتمل ہے اوریہ تین اداروں کی مشترکہ پیش کش ہے، جن میں آئی پی ایس کے علاوہ چین کے دو  ادارے چائنا انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل اسٹڈیز بیجنگ اوراونان اکیڈمی آف سوشل سائنسز کن منگ شامل  ہیں۔
تحقیق پر مبنی مقالات کے ساتھ اس شمارے میں وہ مضامین اورتبصرے بھی شامل ہیں جو اس کانفرنس میں پیش کیے گئے تاکہ اس موضوع کے مختلف پہلوؤں پر ماہرین کی آرا  اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والے وسیع حلقے تک پہنچ سکیں، خصوصاً ان قارئین تک جو اسے مطبوعہ شکل میں یک جا  دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
ان مقالات کی ایک اہمیت یہ بھی ہے کہ یہ سارک کے تقریباً تمام اہم ممالک کے اسکالرز اورچین کے ان اسکالر کی جانب سے تحریر کیے گئے ہیں جو چین میں جنوبی ایشیا کے امور کے ماہرین خیال کیے جاتے ہیں۔ اس طرح یہ شمارہ ایک جانب تو اُن خیالات و احساسات کو پیش کرتاہے جو چین کے حوالے سے جنوبی ایشیا میں پائے جاتے ہیں اوردوسری طرف یہ چین کے ماہرین کا نقطۂ نظر سامنے لاتا ہے۔ اگرچہ یہ شمارہ کسی باقاعدہ موضوعاتی ترتیب کی پابندی کے ساتھ پیش نہیں کیا گیا، تاہم اس میں پیش کیے گئے مقالات تین وسیع تر موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں: سیاسی اوردفاعی تعاون،  معاشی میدان میں تعاون اورعوام سے عوام کا رابطہ۔

اصل دیکھیے

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے