pp14 21

پالیسی پرسپیکٹیوز (Policy Perspectives)

مدیر : خالدرحمٰن
نائب مدیر : عرفان شہزاد
’’پالیسی پرسپیکٹیوز‘‘ آئی پی ایس کا ششماہی تحقیقی جریدہ ہے۔ ادارہ میں یا اس سے وابستہ افراد کے ذریعے سامنے آنے والا تحقیقی کام اس جریدہ میں پیش کیا جاتا ہے۔ اصل تحقیقی مقالات کے ساتھ ساتھ اس میں متنوع مسائل و معاملات پر تجزیاتی اور خیال افروز تحریریں بھی شامل ہوتی ہیں ۔ جریدے کے مشتملات علمی، تحقیقی اور متعلقہ پیشہ ورانہ حلقوں میں دلچسپی سے پڑھے جاتے ہیں۔

 

 

تازہ شمارہ گزشتہ شمارے خریدار  بنیے (پاکستان) خریدار بنیے (بیرون پاکستان)

 

 

nuqta nazar35نقطہ نظر

مدیر : ڈاکٹر سفیراختر
”نقطہ نظر “ اردو ششماہی جریدہ ہے، جس میں کتابوں پر تبصرہ کیا جاتا ہے۔ اسلام، ثقافت، تاریخ، مسلم دنیا اور اس سے متعلقہ مباحث پر پاکستان میں اردو میں شائع ہونے والی کتابیں اس کا موضوع ہیں۔ اکتوبر ۱۹۹۶ء سے شائع ہونے والے اس جریدہ نے پاکستانی مسلمانوں کے نظریات، روایات اور مسائل ومشکلات کے بارے میں سامنے آنے والے علمی کام کو سمجھنے اور اس کا شعور عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک عام قاری کے لیے یہ جریدہ بنیادی مباحث کی تفہیم کے ساتھ ساتھ دستیاب مآخذ اور مصنفین تک رسائی کو آسان بناتا ہے۔

 

تازہ شمارہ گزشتہ شمارے خریدار  بنیے (پاکستان) خریدار بنیے (بیرون پاکستان)

 

 

 

magrib_islam 42

مغرب اور اسلام

مدیر: ڈاکٹر انیس احمد
مدیر معاون: متقین الرحمٰن

’مغرب اور اسلام‘ ادارہ کا اردو جریدہ ہے جو مغرب اور اسلام کے درمیان رونما ہونے والے اہم علمی و فکری مباحث نیز سیاسی، سماجی، معاشی اور علمی و تہذیبی تعلقات کے اُمور کا احاطہ کرتا ہے۔ اس میں مغربی مصنفین کے اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں پیش کیے گئے اہم خیالات کا ترجمہ بھی پیش کیا جاتا ہے اور مسلم مفکرین اور اہلِ دانش کے خیالات بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ اپریل ۱۹۹۷ء میں جاری ہونے والے اس جریدہ کو پاکستان اور دنیا بھر میں موجود اہلِ علم اردو خوان طبقے میں دلچسپی سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ جریدہ دنیائے اسلام کے بارے میں امریکی اور یورپی اسکالرز کے نقطہ نظر کو سمجھنے، ”تہذیبوں کے تصادم“ کی روک تھام اور تعمیری اور مثبت مکالمہ کے فروغ کے لیے حصہ ادا کرتا ہے۔

 

تازہ شمارہ گزشتہ شمارے خریدار  بنیے (پاکستان) خریدار بنیے (بیرون پاکستان)

 

 

 

ipsnewst آئی پی ایس نیوز (IPS News)

مدیر : نوفل شاہ رخ
آئی پی ایس نیوز ادارہ کا سہ ماہی نیوز لیٹر ہے، جس میں ادارہ کی تمام اہم سرگرمیوں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ ادارہ میں ہونے والی تمام علمی سرگرمیوں جیسے سیمینار، کانفرنسیں، رابطے، مکالمے، متنوع موضوعات پر گول میز مذاکرے اور انسانی وسائل کی نشوونما اور تربیت سے متعلق پروگرامات کی خبریں اور رپورٹس اس میں شامل ہوتی ہیں۔ ادارہ کی نئی مطبوعات کا تعارف بھی اس ذریعے سے سامنے آتا ہے۔

 

تازہ شمارہ گزشتہ شمارے

(شمارہ نمبر 49)مغرب اور اسلام: حجاب، ابلاغ اور مسلم شناخت

مغربی تہذیب کی بنیادی اقدار میں سے ایک اہم قدر فرد کی آزادی ہے، لیکن گزشتہ دو عشروں کے دوران حجاب سے متعلق مغربی حکومتوں، اداروں اور  بعض اہلِ […]

Read more...

پالیسی پرسپیکٹیوز (شمارہ 19، ایشو نمبر 2، 2022)

پالیسی پرسپکٹیوز کا تازہ ترین شمارہ قومی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سے جڑے مختلف موضوعات پر ماہرین پالیسی ، ماہرین تعلیم، اور پریکٹیشنرز کےتحقیق، تجزیے اور تبصرے پیش […]

Read more...

مغرب اور اسلام [شمارہ نمبر 48]: حجاب، قانون اور مسلم شناخت

مغربی تہذیب کی بنیادی اقدار میں سے ایک اہم اور بنیادی قدر فرد کی آزادی ہے۔ لیکن گزشتہ دو دہائیوں میں بالعموم اور حالیہ برسوں میں بالخصوص حجاب سے […]

Read more...

پالیسی پرسپیکٹوز جلد ۱۷ نمبر۱

   انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے انگریزی زبان میں مؤقر علمی و تحقیقی مجلے ”پالیسی پرسپیکٹیوز“ کا تازہ شمارہ (جلد۱۷ نمبر۱) پاکستان اور پاکستان سے باہر قارئین […]

Read more...