‘اسلامی معاشیات: سرمایہ دارانہ معاشیات کا قطبی متضاد’

‘اسلامی معاشیات: سرمایہ دارانہ معاشیات کا قطبی متضاد’

اسلامی معاشیات کے بنیادی اصولوں کو اُجاگر کرنے اور سرمایہ دارانہ معاشیات سے اس کے تضادات کو واضح کرنے کے مقصد سے آئی پی ایس نے ملائیشیا میں قائم تنظیم انسٹی ٹیوٹ آف ریجنریٹیو لائیولی ہُڈز کے تعاون سے ‘اسلامی معاشیات: سرمایہ دارانہ اقتصادیات کا قطبی متضاد’ کے عنوان سے ایک لیکچر سیریز کا انعقاد کیا۔

سات ہفتہ وار لیکچرز پر مشتمل اس سیریز کا تصوّر ملائیشیا کے انسٹی ٹیوٹ نے ابتدائی طور پر آن لائن موڈ میں کیا تھا، لیکن آئی پی ایس کے ساتھ شراکت نے اسے فزیکل موڈ میں بھی منعقد کرنے کا موقع فراہم کیا۔

معروف ماہر اقتصادیات اور سابق وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) پروفیسر ڈاکٹر اسد زمان کے زیر انتظام اس لیکچر سیریز کا آغاز 17 اگست 2024 سے ہوا، 24 اور 31 اگست کو اس سلسلے میں مزید دو لیکچرز منعقد ہوئے، اور چار مزید لیکچرز ستمبر کے مہینے میں منعقد کیے جائیں گے۔

اسی عنوان کے ساتھ ڈاکٹر اسد زمان کی تصنیف کردہ کتاب پر مبنی اس لیکچر سیریز میں سماجی اور لین دین کے انصاف کے اخلاقی اصولوں ، اور سماجی و اقتصادی سرگرمیوں کو اخلاقی، معاشرتی اور روحانی اہداف کے دائرے میں ضم کر کے سرمایہ داری کے ذریعے پیدا ہونے والے موجودہ بحران سے نکلنے کے لیے اسلامی حل کے بارے میں بھی بات کی گئی۔ مزید برآں، اس میں سماجی و اقتصادی اداروں کی منظم بحالی، اسلامی فکری و اخلاقی اصولوں کی بنیادوں کو دوبارہ دریافت کرنے اور اس سلسلے میں حکومت اور باضمیر افراد کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

اس سیریز سے مختلف قسم کے شرکاء نے استفادہ حاصل کیا، جن میں فیلڈ پریکٹیشنرز، ماہرینِ تعلیم اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء شامل تھے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے