بلوچستان سے شعبہ تعلیم کے وفد کی آئی پی ایس آمد

Delegation from BACE thumb1

بلوچستان سے شعبہ تعلیم کے وفد کی آئی پی ایس آمد

Delegation from BACE 

بلوچستان ایڈوائزری کونسل فار ایجوکیشن (بیس) کے ایک وفد نے ۳ فروری ۲۰۱۷ کو انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی پی ایس خالد رحمن اور انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ پالیسی سازی میں تھنک ٹینکس کے کردار اور وفاقی اور صوبائی سطح پر، خاص طور پر بلوچستان میں تعلیم کی پالیسیوں سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ مہمانوں میں سعد اللہ توخی، چئیرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ، سید نثار احمد، ڈپٹی فوکل پرسن پالیسی پلاننگ اینڈ ایمپلیمینٹیشن یونٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ایمل خان اسسٹنٹ فوکل پرسن پالیسی پلاننگ اینڈ ایمپلیمینٹیشن یونٹ، ڈاکڑ صاحبزادہ باز محمد ڈین/ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ  شعبہ اسلامیات بلوچستان یونیورسٹی، مولانا ولی محمد ترابی ممبر بلوچستان ایڈوائزری کونسل ایجوکیشن/ ڈسٹرکٹ امیر جے یو آئی (ایف) ، ضیاء الرحمن خلجی، ڈپٹی ڈائریکڑ ایجوکیشن اور محسن شاہ ڈائریکڑ ایجوکیشن اسکولز شامل تھے- اس دورے کا اہتمام بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام نے کیا۔ سینئر آئی پی ایس ایسوسی ایٹ اور چیئرمین پاکستان پریس کونسل (پی سی پی) ڈاکٹر صلاح الدین مینگل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے