محمد اکرم شیخ

محمد اکرم شیخ

محمد اکرم شیخ

محمد اکرم شیخ

محمد اکرم شیخ

محمد اکرم شیخ سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ ہیں۔آپ کی جانب سے کئی مقدمات کی پیروی کے نتیجے میں قانون کے دائرہ عمل میں بہت سی اصلاحات ہوئیں ۔ آپ قومی اور بین الاقوامی فورمز پر انسانی حقوق، آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے تصورات کے پرجوش وکیل ہیں۔ قومی سطح کے پیچیدہ قانونی معاملات پر آپ نے لیکچرز اور پریس میں اظہارخیال کے ذریعے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ آپ کی خدمات کے اعتراف کے طور پر آپ کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر چنا گیا، آج کل آپ پاکستان بار کونسل کے ممبر ہیں۔ آپ پاکستان کے سفیرِعمومی (بدرجہ وفاقی وزیر) بھی رہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ذیلی کمیشن برائے امتیازی سلوک سے بچاؤ اور اقلیتوں کا تحفظ میں آپ نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ آپ اعلیٰ سطحی قومی اور بین الاقوامی پیشہ ورانہ تنظیموں سے وابستہ رہے نیز آپ نے بہت سی بین الاقوامی کانفرنسوں اور سیمیناروں میں شرکت کی اور حصہ لیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے