عورت، مغرب اور اسلام

auratmagh Islt

عورت، مغرب اور اسلام

Aurat Maghrib aur Islamتدوین:        ثروت جمال اصمعی
ایڈیشن:            2015ء
جلد بندی:            غیر مجلّد
صفحات:                168
قیمت:            400روپے (پاکستان میں)

مشتملات

 

 

تعارف:

ایک طرف، مغرب میں اسلام کو دہشت گردی کا علم بردار اور عورتوں کی پامالی کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے، عورتوں کے لیے حجاب کی اسلامی روایت کے خلاف جارحانہ مہم چلائی جاتی ہے۔

دوسری طرف، مغربی ملکوں میں قبول اسلام کے واقعات کی رفتار حیرت انگیز ہے اور اس میں بھی عورتوں کا تناسب مردوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ یہ پہلو، سوچ بچار کا بڑا سامان رکھتا ہے!

آج مغرب کی عورت کن مسائل سے دوچار ہے اور اسے اسلام میں کیا خوبی نظر آتی ہے؟ کیا مسلم معاشرہ دنیا کے سامنے اسلام کی صحیح تصویر پیش کر رہا ہے؟ اسلام میں عورت کا کیا مقام ہے؟ آج عورت کے حوالے سے انسانیت کی کیا ذمہ داریاں ہیں؟ اس معالعہ میں یہ اور اس نوعیت کے دیگر سوالات کے جوابات تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

 

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد  ایک آزاد، غیرسیاسی، علمی و تحقیقی ادارہ ہے جو ملکی، بین الاقوامی مسائل اور اسلامی دنیا سے متعلق امور اور پالیسیوں پر تحقیق اور مکالمے کا اہتمام کرتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے دائرۂ کار میں ٹیکنالوجی اور حکمت عملی سمیت اقتصادی، معاشرتی، تعلیمی اور اسلامی امور سے متعلق ملکی اور بین الاقوامی پالیسیاں شامل ہیں۔ ادارے کا مقصد متعلقہ امور پر مکمل آزادی کے ساتھ تحقیق اور بحث مباحثہ کرنا اور مطالعہ اور غیرجانبدارانہ تجزیہ کی روشنی میں متبادل لائحہ عمل پیش کرنا ہے تاکہ پالیسی ساز ادارے اس کی روشنی میں بہتر فیصلے کر سکیں۔

اہم سماجی، سیاسی و اقتصادی موضوعات اور عصری مسائل پر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اب تک کم و بیش ۲۵۰ کتب شائع ہوئی ہیں جب کہ ۱۱۰۰ سے زائد رپورٹیں شائع ہو چکی ہیں۔ خاندان اور خواتین کے موضوع کا احاطہ کرنے والی IPS کی چند کتابیں یہ ہیں: عورت، خاندان اور ہمارا معاشرہ؛ خواتین: معاشی اختیار اور تعلیم؛ Legislation on Women and Family in Pakistan

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے