دینی مدارس –تبدیلی کی رجحانات

Deeni Madaris - Tabdeeli Kay Rujhanat

دینی مدارس –تبدیلی کی رجحانات

Deeni Madaris - Tabdeeli Kay Rujhanat
دینی مدارس – تبدیلی کے رجحانات (ہارڈ بیک)
خالد رحمٰن
پہلا ایڈیشن: (2008)
آئی ایس بی این: 978-969-448-092-3
صفحات: 250
قیمت: پاکستان میں 375 روپے
اوورسیز 25 یو ایس ڈالر (بشمول بنک چارجز)

 

اس تحقیق میں پاکستان کی ۵۶ بڑی جامعات کے ذمہ داران سے ملاقاتوں اور ان جامعات کے براہ راست مشاہدے کے ذریعے وہاں جاری تعلیمی عمل اور ان میں آنے والی تبدیلیوں کے رجحانات کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس مطالعہ میں چاروں صوبوں اور تمام مسالک کی بڑی دینی جامعات شامل ہیں جو ایک وسیع علاقے میں اپنی حد تک نمایاں حیثیت کی حامل ہیں۔ بڑی دینی جامعات کی بنیاد پر نتائج اخذ کرنے کی اس مشق کے پس منظر میں یہ حقیقت ہے کہ بڑی دینی جامعات رجحان ساز اداروں کی حیثیت رکھتی ہیں اور یہاں آنے والی تبدیلیاں جلد یا بدیر دیگر عام مدارس میں بھی رائج ہونے کا یقینی امکان ہے۔ دینی مدارس میں تعلیم کے نظام، یہاں ظہور پذیر ہونے والے تبدیلی کے رجحانات اور معاشرہ میں مدارس کے اثرات کو سمجھنے کے لیے یہ ایک ناگزیر کتاب ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے