(اسلامی تہذیب اور اس کے اصول و مبادی)

islamic civilization

(اسلامی تہذیب اور اس کے اصول و مبادی)

islamic civilizationمصنف:        سید ابو الاعلیٰ مودودی
انگریزی ترجمہ:         سید عاکف
جلد بندی:        مجلّد
صفحات:        284
قیمت:        500 روپے (پاکستان میں)

 مشتملات

 

تعارف

اس کتاب میں تہذیبی تصور اور اسلام کے نظریۂ حیات کے درمیان موجود باہمی گہرے تعلق کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہاں اس حقیقت کو پُر زور انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ اسلامی تہذیب کو درست طور پر اسی وقت سمجھا جا سکتا ہے جب اس تہذیب کی روح تک رسائی ہو اور اس کے بنیادی عقائد___ اللہ پر ایمان، فرشتوں، رسولوں اور آسمانی کتابوں پر ایمان اور انصاف کے دن یعنی آخرت ____ پر ایمان لایا جائے۔ اس یقین کامل کے بغیر اس تہذیب کے مظاہر جو علم و ادب اور فنونِ لطیفہ میں نظر آئیں یا سماجی زندگی کی پاکیزگی اور طرزِ حکمرانی کی خوبی میں، وہ کافی نہیں ہیں۔

یہ کتاب سید مودودی کی مشہور کتاب ”اسلامی تہذیب اور اس کے اصول و مبادی“ کا ترجمہ ہے۔ یہ کتاب ۱۹۳۰ء میں تحریر کی گئی تھی جب برطانوی ہند میں آزادی کی تحریک زور پکڑ رہی تھی۔ سید عاکف کی ترجمہ کردہ اس انگریزی کتاب کا دیباچہ ڈاکٹر ظفر اسحاق انصاری کے اثر انگیز قلم کا مرہونِ منت ہے۔ یہ کتاب طالب علموں اور ماہرینِ علم دونوں کے لیے یکساں مفید اور باعثِ دلچسپی ہو گی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے