انسٹی ٹیوٹ آ ف پالیسی اسٹڈیز اور چائنا ویسٹ نا رمل یونیورسٹی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

china1

انسٹی ٹیوٹ آ ف پالیسی اسٹڈیز اور چائنا ویسٹ نا رمل یونیورسٹی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

china1مئی ۲۰۰۹ء میں انسٹی ٹیوٹ آ ف پالیسی اسٹڈیز کےوفد کےدورہ چین کےدوران نان چونگ سیچوان میں واقع چائنا ویسٹ نارمل یو نیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آ ف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کےدرمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے۔ اس یونیورسٹی میںتاریخ و ثقافت کےڈین پروفیسر کائی ڈونگژو اور انسٹی ٹیوٹ کےڈائریکٹر جنرل جناب خالد رحمن نےدستاویز پر دستخط کیے۔ اس مو قع پریونیورسٹی کےنائب صدر جناب لی جیان نےانسٹی ٹیوٹ آ ف پالیسی اسٹڈیز کےساتھ طویل مدتی مضبوط تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفد نےیونیورسٹی کےذمہ داران کےساتھ باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا ۔
chinaچائنا ویسٹ نارمل  یونیورسٹی میںفی الوقت تیس ہزار طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیںاور اس میںچین کےہمسایہ ممالک کےمطالعےکا ایک مرکزبھی قائم ہے۔یہ یو نیورسٹی چین کےعظیم لیڈر اور سابق صدر ڈینگ ژیا وپنگکی جائےپیدائش کےقریب واقع ہے۔آ ئی پی ایس کےوفد کو یہ اعزاز حاصل ہےکہ وہ پہلےپاکستانی ہیںجنہوںنےاس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاںکےذمہ داران اور طلبہ و طالبات کےساتھ تبادلہ خیا ل کیا ۔ اس یو نیورسٹی کےساتھ مفاہمت کی یادداشت دراصل دونوں ملکوں کےعوام کےدرمیان براہ راست رابطوںکو فروغ دینےکےحوالےسےایک اہم قدم ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے