ٹرانس ہمالیہ ترقیاتی تعاون اور ایک بیلٹ ایک سڑک کی شروعات

hamali1

ٹرانس ہمالیہ ترقیاتی تعاون اور ایک بیلٹ ایک سڑک کی شروعات

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمن نے چین کے صوبے اونان میں منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ چین کے ادارے چائنا انسٹی ٹیوٹ آف کنٹیمپوریری انٹرنیشنل ریلیشنز (CICIR) کی جانب سے موصول ہوا۔ ’’ٹرانس ہمالیہ ترقیاتی تعاون اور ایک بیلٹ، ایک سڑک کی شروعات‘‘ کے عنوان سے یہ کانفرنس 25 اور 26 اگست 2015 ء کو چین کے صوبے اونان میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کا مقصد ٹرانس ہمالیہ ممالک کو احساسِ شرکت دینا اور اعتماد میں لینا تھا۔ ان ممالک میں چین کے علاوہ بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، برما (میانمار) اور افغانستان شامل ہیں۔ کانفرنس میں خطے کے ممالک کے درمیان باہمی رابطوں اور تعاون کے معاملات کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہوئی جو کہ چین کی نئی پالیسی ’’ایک بیلٹ، ایک سڑک‘‘ کے تصور کے ساتھ وابستہ ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے