تیسرے نیشنل میری ٹائم سیمینار میں آئی پی ایس کا پیش کیا گیا مقالہ

bahria uni

تیسرے نیشنل میری ٹائم سیمینار میں آئی پی ایس کا پیش کیا گیا مقالہ

 آئی پی ایس کی جانب سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ایک مقالہ تیسرے نیشنل میری ٹائم سیمینار میں پیش کیا گیا جس کا عنوان تھا ’’چین پاکستان اقتصادی راہداری: پاکستان کے لیے میری ٹائم مضمرات‘‘۔ یہ سیمینار جو کہ پاکستان نیوی کے نیشنل سنٹر برائے میری ٹائم پالیسی ریسرچ (NCMPR) نے منعقد کیا تھا، 21 جنوری 2016ء کو بحریہ یونیورسٹی کے کراچی کیمپس میں منعقد ہوا۔ مقالے کا موضوع تھا ’’چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے سماجی و سیاسی اور سفارتی مضمرات‘‘۔ یہ مقالہ ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمٰن کا تحریر کیا گیا تھا اور اسے سیمینار میں کموڈور ڈاکٹر ایم احسان قادر SI(M) نے پیش کیا۔ مقالے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے کئی ایک ایسے سماجی و سیاسی اور سفارتی مضمرات پر روشنی ڈالی گئی ہے جن کا چین اور پاکستان کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مقالے میں کہا گیا کہ بظاہر یہ دو ممالک کا باہمی منصوبہ ہے لیکن حقیقت میں پورا خطہ اس سے فیض یاب ہو گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے