(اسلامی معاشیات کے ابتدائی اصول)

islamic economics

(اسلامی معاشیات کے ابتدائی اصول)

islamic economicsمصنف:        سید ابو الاعلیٰ مودودی
انگریزی ترجمہ:         احمد امام شفق ہاشمی
ایڈیشن:            2013ء
جلد بندی:            مجلّد
صفحات:                334
قیمت:            800روپے (پاکستان میں)

مشتملات

 

 

تعارف:

یہ کتاب اسلامی مآخذ کی بنیاد پر معاشی تجزیے اور پالیسی کے اس نظام کو واضح کرتی ہے جو اخلاقی اقدار کے گہرے رچاؤ کے ساتھ فرد اور معاشرے کی فلاح کے مقاصد کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ اس فکری رویے میں بلا سود معیشت کا ایک اہم مقام ہے جو معیشت کی اثر آفرینی اور معاشرتی عدل و مساوات کے باہمی تعامل کی ضمانت ہے۔ چنانچہ فرد اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے دولت کی پیداوار اور منصفانہ تقسیم ___ سماجی انصاف، انسانی بھلائی اور ترقی کا راستہ کھولنے میں ___ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کتاب میں اسلامی معاشیات کے موضوع پر مصنف کی جملہ اہم تحریروں کو انتہائی مؤثر انگریزی پیرایۂ اظہار میں مناسب ترتیب و ادارت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اپنی افادیت کے نقطۂ نظر سے یہ کتاب علم معاشیات کے طلبہ اور اسلامی اسکالرز اور ماہرین کے لیے یکساں مفید ہے۔

سید مودودی (۱۹۰۳ء – ۱۹۷۹ء) عالمِ اسلام کے فکری رہنما اور تحریک احیاءِ اسلامی کی ایک عظیم المرتبت معروف و مقبول شخصیت ہیں۔ انہوں نے سو سے زیادہ کتب اور مقالات تحریر کیے جن میں سے بیشتر کا ترجمہ انگریزی اور دیگر چالیس سے زائد زبانوں میں ہو چکا ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے