مغرب اوراسلام : مشرقِ وسطیٰ

مغرب اوراسلام : مشرقِ وسطیٰ

Maghrib aur Islam 36
مغرب اور اسلام (35)
مدیر:ڈاکٹر انیس احمد
مدیران  (خصوصی شمارہ):
خالد رحمٰن، عرفان شہزاد، سلیم ظفر
جلد: 14
شمارہ: ۳۵ (۲۰۱۱ء کا پہلا شمارہ)
صفحات: 136
قیمت: پاکستان میں 150 روپے
بیرون پاکستان 15 امریکی ڈالر (بشمول بنک چارجز)

{modal url=images/stories/magazine/maghrib_islam/bk_maghrib_islam35.jpg}Back Title {/modal}

 

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے علمی مجلہ ’’مغرب اور اسلام‘‘ کا تازہ شمارہ(مشرقِ وسطیٰ) شائع ہوگیا ہے۔ سال ۲۰۱۱ء کے اس پہلے شمارے میں ’’آج کا مشرقِ وسطیٰ: عالمی سیاست اور علاقائی مسائل‘‘ کے عنوان کے تحت پانچ مقالات اور پانچ انٹرویوز شامل کیے گئے ہیں، جو موضوع کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ ۱۴۰ صفحات کے اس شمارہ میں جن اہلِ دانش کے مقالات/ خیالات شامل کیے گئے ہیں، ان میںمجلہ کے مدیر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد کے علاوہ پروفیسر خورشید احمد، پروفیسر سٹیون جے روز نتھل، ڈاکٹر ممتاز احمد، ڈاکٹر سید رفعت حسین، مراد ولفرائڈ ہوف مین، تنویر احمد خان، خالد رحمن، ثروت جمال اصمعی، سلیم ظفر اور حرا محمود شامل ہیں۔

مغرب اور اسلام کے اس خصوصی شمارے میں عظیم تر مشرقِ وسطیٰ کی ہمہ وقت تبدیل ہوتی صورتِ حال کو سمجھنے کے لیے جن سوالات کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اُن میں یہ پہلو نمایاں طور پر شامل ہیں:امریکہ کے مشرقِ وسطیٰ میں حقیقی مفاد ات و مقاصد کیاہیں؟انہیں حاصل کرنے کے لیے امریکہ نے کیا پالیسیاں اختیار کیں اوران پالیسیوں کے خطے میں اورعالمی سطح پرکیا نتائج مرتب ہوئے؟کیا اوباما انتظامیہ کے دورِ حکومت میں امریکہ کی مشرقِ وسطیٰ پالیسی میں کوئی تبدیلی آنے کے امکانات ہیں؟یورپی ممالک مشرقِ وسطیٰ کے حوالے سے کیا نقطۂ نظررکھتے ہیں اوران کا خطے کے مسائل میں کیا کردار ہے؟اوراسرائیلی رہنمائوں کی ہمہ وقت جنگ کے لیے تیاری کو سامنے رکھتے ہوئے اسرائیل کی خارجہ اوردفاعی پالیسیوں میں جنگ کی کیا اہمیت ہے؟

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے