مغرب اور اسلام کا تازہ شمارہ ۔ اعلیٰ تعلیم، تہذیبی بالادستی اور مغرب

maghrib islam40t

مغرب اور اسلام کا تازہ شمارہ ۔ اعلیٰ تعلیم، تہذیبی بالادستی اور مغرب

Maghrib aur Islam 40
مغرب اور اسلام :  
اعلیٰ تعلیم، تہذیبی بالادستی اور مغرب
مدیر
: پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد
 مدیر معاون : متقین الرحمٰن
شمارہ
: ۴۰
صفحات
: ۱۸۵
قیمت
: پاکستان میں ۳۵۰ روپے

 

 مغرب اور اسلام کا  شمارہ نمبر ۴۰ شائع ہو گیا ہے۔ اس تازہ شمارے کا موضوع ۔ اعلیٰ تعلیم، تہذیبی بالادستی اور مغرب ہے۔

ترقی پذیر ممالک میں عمومی طور پر محسوس کیا جاتا ہے کہ یہاں کی جامعات مغربی افکار و تہذیب کی پرورش گا ہیں اور تہذیبی بالادستی کا ذریعہ بن چکی ہیں۔ خصوصاً عمرانی علوم میں یورپ اور مغرب کے افکار کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ نصاب میں دیگر خطوں کی علمی روایات کو نظر اندازکیا گیا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کو انسانی مقاصد سے وابستہ کرنے کے بجائے، مارکیٹ اکانومی سے وابستہ کر دیا گیا ہے چنانچہ حصولِ علم ایک کمرشل اور تجارتی سرگرمی بن کر رہ گئی ہے۔ جدید تعلیم یافتہ فرد کے ذہن سے اجتماعی بھلائی کا تصور محو کرکے اس کو رقم کمانے کی فکر میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔ علم اور تعلیم کو فروغ دینے کے بجائے اس پر اجارہ داری قائم رکھنے اور نفع کمانے کے نئے نئے طریقے اختیار کر لیے گئے ہیں۔ یہ سب کچھ استعماریت کی ایک نئی شکل ہے۔

اس شمارے میں ایشیا، افریقہ اور دیگر خطوں کے وسیع النظر اہلِ علم و دانش نے اس مسئلہ پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

یہ جریدہ پاکستان کی متعدد جامعات میں ایم اے اسلامیات کے لیے بھی تجویز کیا گیا ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے