مغرب اور اسلام:اسلام، بین الاقوامی قانون اور آج کی دنیا

مغرب اور اسلام:اسلام، بین الاقوامی قانون اور آج کی دنیا

مغرب اور اسلام :  
اسلام، بین الاقوامی قانون اور آج کی دنیا
مدیر
: ڈاکٹر انیس احمد
شمارہ
: ۳۷ (۲۰۱۱ء کا تیسرا شمارہ)
صفحات
: ۱۷۲
قیمت
: پاکستان میں ۱۵۰ روپے
بیرون ملک ۱۵ امریکی ڈالر (بشمول بنک چارجز)

"مغرب اور اسلام”  انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کا علمی مجلّہ ہے۔ ۲۰۱۱ء کا یہ تیسرا شمارہ (شمارہ نمبر ۳۷) ڈاکٹر محمود احمد غازیؒ کے ان لیکچرز پر مبنی ہے جو انہوں نے ’’اسلام، بین الاقوامی قانون اور آج کی دنیا‘‘ کے موضوع پر انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں غیر ملکی سفارت کاروں اور دیگر اہلِ دانش کے سامنے دیے۔ یہ لیکچرز انگریزی میں تھے جو کتاب کی صورت میں حال ہی میں شائع ہوئے ہیں۔ اب ان لیکچرز کا اُردو میں ترجمہ’’ مغرب اور اسلام ‘‘کے اس خاص شمارے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔
’’مغرب اور اسلام ‘‘کے اس شمارے میں پیش کردہ ڈاکٹر محمود احمد غازیؒ کے اِن خطبات کا مقصد اُن سوالات کا جواب دینا تھا جو ۱۱/۹کے تناظر میں اسلام اور مسلمانوں کے بین الاقوامی کردار کے متعلق پیدا ہوگئے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے سامنے خیالات کے نئے زاویے پیش کرنا بھی تھا جوکہ انسانیت کے مستقبل کے متعلق فکر مند ہیں۔ لہٰذا یہ تحریردو مقاصد کو پورا کرتی ہے۔ ایک طرف تو یہ مسلمان عوام اور قائدین کو اپنے ماضی میں جھانکنے، موجودہ صورت حال کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسلام کے ابدی اصولوں کی روشنی میں اپنے لیے راہِ عمل متعین کرنے پر اُکساتی ہے۔ دوسری طرف یہ عالمی تہذیب کی راہ ہموار کرنے میں اسلام کے کردار اور ایک ایسے وقت میں جبکہ پائیدار امن کے تمام فارمولے ناکام ہوتے نظر آرہے ہیں، اسلام کی انسانیت کے لیے ایک متبادل کے طور پر صلاحیت کو سامنے لاتی ہے۔ اور اس موضوع کے فلسفیانہ اور عملی پہلوؤں سے بحث کرتی ہے۔

{edocs}docs_ips/nuqta_nazar/nuat_nazar_1octmarchm.pdf,870,510,link{/edocs}

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے