مغرب اور اسلام: سوڈان

mgrbis_sp

مغرب اور اسلام: سوڈان

mgrbis_sp سہ ماہی جریدہ ’’مغرب اوراسلام‘‘ (سوڈان:خدشات و امکانات) کے عنوان سے اس خاص نمبر میں جرید ہ کےمدیر ڈاکٹر انیس احمد نےجنوبی سوڈان تنازعہ کےمستقبل پر مختصراظہار خیال کیا ہےاور جناب ثروت جمال اصمعی نےتقریباً سو صفحات پر مشتمل اپنےمقالہ میں سوڈان کےبارےمیں بنیادی حقائق، تاریخی پس منظر اورتنازعہ کےتمام متعلقہ فریقوں کا موقف تحقیقی اورتجزیاتی سلیقہ کےساتھ پیش کیا ہے۔ ساتھ ہی مغرب کی حکمتِ عملی کو مغربی مصنفین کی تحریروں کےذریعےآشکار کیا ہے۔
مقالہ میں بتایا گیا ہےکہ براعظم افریقہ کا سب سےبڑا اورتیل ،گیس اورمعدنی ذخائر سےمالا مال ملک – سوڈان – گزشتہ تین عشروں سےشدید سیاسی بحران کا شکار ہے۔ اس پیچیدہ صورتِ حال کی وجہ حکمرانوںکی تنگ نظری اورمغربی سامراج کی جمہوریت ،انسانی حقوق اور’’شریعہ فوبیا‘‘کےنام پر مداخلت کی حکمتِ عملی ہے۔ دارفور اورجوبا کےتنازعےکو مغرب سوڈان پر پابندیوں اورصدر عمر حسن البشیر کےخلاف عالمی مہم کےجواز کےطورپر استعمال کر رہا ہےاورمغربی تجزیہ نگار حسبِ توقع ایک عر صہ سےسوڈان کو ناکام ریاست قرار دےرہےہیں۔
رقبہ کےاعتبار سےبراعظم افریقہ کےاس سب سےبڑےاوراسلامی دنیا کےاس اہم رکن کی اس غیر معمولی اہمیت کی وجہ سےضروری ہےکہ اس کےحالات و مسائل کا تحقیقی مطالعہ اورتجزیہ کر کےاسےخدشات سےبچانےاوراس کےاندرپائےجانےوالےروشن امکانات کو حقیقت بنانےکےراستےتلاش کیےجائیں۔ اس مقالےمیںیہی کوشش کی گئی ہے۔

 

 

   گزشتہ شمارے        مغرب اور اسلام: تعارف          خریدار  بنیے (پاکستان)        خریدار بنیے (اوورسیز)

مکمل شمارہ پڑھیں یا ڈاؤن لوڈ کریں

{edocs}docs_ips/ma_islam/magrib_aur_islam33.pdf,630,300,link{/edocs}

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے