مغرب اور اسلام: عالمگیریت کا چیلنج اور مسلمان – 2

Maghrib aur Islam 36

مغرب اور اسلام: عالمگیریت کا چیلنج اور مسلمان – 2

Maghrib aur Islam 36
مغرب اور اسلام (36)
مدیر: ڈاکٹر انیس احمد
مدیران  (خصوصی شمارہ):
خالد رحمٰن، عرفان شہزاد
جلد: 14
شمارہ: 36(۲۰۱۱ء کا دوسرا شمارہ)
صفحات: 136
قیمت: پاکستان میں 150 روپے
بیرون پاکستان 15 امریکی ڈالر (بشمول بنک چارجز)

{modal url=images/stories/magazine/maghrib_islam/bk_maghrib_islam36.jpg}Back Title {/modal}

 

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے علمی مجلہ ”مغرب اور اسلام” کا تازہ شمارہ شائع ہو گیا ہے۔ سال ۲۰۱۱ء کے اس دوسرے شمارے کا خاص عنوان "عالمگیریت کا چیلنج اور مسلمان” ہے۔ واضح رہے کہ اسی موضوع پر گزشتہ برس بھی مغرب اور اسلام کا خصوصی شمارہ (نمبر ۳۴) شائع ہوا تھا ان دونوں شماروں میں ایک خاص ربط ہے۔ اس لیے انہیں حصہ اوّل اور حصہ دوم کہا گیا ہے۔

 

۱۳۶صفحات پر مشتمل اس تازہ شمارہ میں ابتدائیہ اور تعارف کے علاوہ جن اہلِ دانش کے مقالات شامل کیے گئے ہیں اُن میں مجلہ کے مدیر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد، ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا، ڈاکٹر ایان مار کھیم اور ڈاکٹر محمود احمد غازی شامل ہیں۔

 

"عالمگیریت کا چیلنج اور مسلمان” کے موضوع پر اِن دونوں خاص شماروں میں پیش کردہ مباحث سے ابھرنے والا کلیدی پیغام یہ ہے کہ اگرچہ عالمگیریت اپنے اندر انسانیت کی فلاح و ترقی اور خوش حالی کا بڑا سامان رکھتی ہے، اس کے باوجود انسانوں کی بہت بڑی اکثریت فی الوقت ان فوائد سے محروم ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بین الاقوامی نظام غیر منصفانہ ہے۔ ایسی دنیا میں عالمگیریت کا نتیجہ اس کے سوا کچھ نہیں نکل سکتاکہ کمزوروں کو مزید نقصانات کا سامنا کرنا پڑے اور طاقتور ں کو مزید فائدے حاصل ہوتے رہیں۔ یہ مسلسل استحصال نہ صرف انسانیت کے مصائب اور مشکلات کو بڑھاتے چلے جانے کا سبب ہے اور اس کے نتیجے میں بین الاقوامی تصادم کا خطرہ بڑھ رہا ہے بلکہ در حقیقت یہ تصادم شروع ہوچکا ہے۔سماجی واقتصادی عدل ، عالمی امن کے لیے لازمی ضرورت ہے۔ لہٰذا عالمگیریت کی موجودہ ہمہ گیر لہرکو لازماً ان بنیادی اخلاقی اصولوں کے تابع کیا جانا چاہیے جن کی تعلیم مختلف مذاہب خصوصاً اسلام میں دی گئی ہے۔

 

 

 

 

{module CustoMenu}

فہرست

bullet_picture ابتدائیہ پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد
bullet_picture تعارف مدیران خصوصی
bullet_picture بین الاقوامی مالیاتی استحکام: اسلامی مالیات کا کردار محمد عمر چھاپرا
bullet_picture عالمی امن اور قیام عدل: اسلامی تناظر انیس احمد
bullet_picture عالمی امن و انصاف: مسیحی تناظر ایان مارکھیم
bullet_picture بین الاقوامی تعلقات کا اسلامی قانون: بنیادیں اور آج کی دنیا سے تعلق محمود احمد غازی
bullet_picture مسلم دنیا میں سماجی سماجی و معاسی عدل اور عالمگیریت محمد عمر چھاپرا

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے