پاکستان میں انتخابی اصلاحات پر تجزیاتی رپورٹ

elect ref

پاکستان میں انتخابی اصلاحات پر تجزیاتی رپورٹ

 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد نے پاکستان میں انتخابی اصلاحات میں پیش رفت پر ایک مختصر تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے۔ یہ رپورٹ ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب کہ پارلیمان کی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کو قائم ہوئے ایک سال کا عرصہ ہو چکا ہے (تاسیس: ۲۵ جولائی ۲۰۱۴ء)۔ قومی سطح پر انتخابی نتائج کے حوالے سے الزامات اور شکوک و شبہات کے معاملات پر عدالتی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ آ جانے کے بعد اس پارلیمانی کمیٹی کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی پر اس تجزیاتی رپورٹ میں موضوع کا پس منظر، کمیٹی کے اختیارات، قیام کے مقاصد اور اس کی ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ موضوع سے دلچسپی رکھنے والے تحقیق کاروں، سیاسی تجزیہ نگاروں، فعال سیاسی حلقوں اور بحیثیت مجموعی عوام کی دلچسپی کا باعث ہو گی۔ یہ رپورٹ سید ندیم فرحت اور توقیر حسین نے تیار کی ہے۔

ڈاؤن لوڈ رپورٹ

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے