پالیسی بریف: قومی ایجنڈا اور مسئلہ کشمیر—۲۰۱۳ء اور اس کے بعد

پالیسی بریف: قومی ایجنڈا اور مسئلہ کشمیر—۲۰۱۳ء اور اس کے بعد

پاکستان میں گیارہ مئی ۲۰۱۳ء کے انتخابات کے بعد ایک نئی حکومت زمام اِقتدار سنبھال رہی ہوگی۔ ہماری قومی سیاسی زندگی کے اس اہم موڑ پر جب کہ نئی سیاسی قیادت ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کو ہے، انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز نے اہم قومی مسائل پر پالیسی بریفس (Briefs)کی تیاری کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد آزاد تحقیق اور بے لاگ تجزیے کی روشنی میں قوم اور قیادت کے سامنے قومی ایجنڈا متعین کرنے کے ساتھ ساتھ پالیسی ساز اداروں کو رہنمائی فراہم کرنا بھی ہے تاکہ وہ متعلقہ امور پر معروضی تجزیے کی روشنی میں باخبر فیصلہ سازی کر سکیں۔
تازہ پالیسی بریف اُردو میں ”قومی ایجنڈا اور مسئلہ کشمیر—۲۰۱۳ء اور اس کے بعد“کے عنوان سے تیار کیا گیا ہے اور انٹرنیٹ قارئین کے لیےای-بُک کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔

انگریزی میں پڑھنے کیلیئے یہاں کلک کریں۔

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے