پالیسی پرسپیکٹیوز کا تازہ شمارہ

پالیسی پرسپیکٹیوز کا تازہ شمارہ

 

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے انگریزی زبان میں ششماہی تحقیقی مجلے "پالیسی پرسپیکٹیوز” کا تازہ شمارہ (2012 ء کا دوسرا شمارہ) دستیاب ہے۔ 186 صفحات کے اس شمارے میں قومی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل و معاملات پر مختلف پہلووں سے آٹھ مقالات شامل ہیں، نیز آئی پی ایس میں گزشتہ ششماہی میں ہونے والی علمی سرگرمیوں کا خلاصہ رپورٹ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

جن خاص موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے اُس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کا موقف اور کردار، اقوام متحدہ کی سرپرستی میں منعقدہ عدمِ اسلحہ کانفرنس  2012 ء میں پاکستان کا کردار، پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر تشویش کا تاثر اور اصل حقیقت، سرمایہ داری نظام کا حالیہ بحران، ڈبلیو ٹی او کی دوحہ کانفرنس پیش رفت، بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کا معاملہ، یورپ میں مسلمانوں کے تہذیبی مسائل اور پاکستان کی پارلیمنٹ میں خواتین اور خاندان سے متعلق قانون سازی کا جائزہ شامل ہیں۔

پالیسی پرسپیکٹیوز کے مدیر خالدرحمٰن ہیں اور معاون مدیران میں عرفان شہزاد اور سلیم ظفر شامل ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے