چین میں جنوبی ایشیا تھنک ٹینک فورم کی تیسری کانفرنس میں شرکت

krc

چین میں جنوبی ایشیا تھنک ٹینک فورم کی تیسری کانفرنس میں شرکت

 

چین ۔جنوبی ایشیا تھنک ٹینک فورم (CSATTF)کی تیسری کانفرنس میں شرکت کے لیے اونان اکیڈمی آف سوشل سائنسز چین کی دعوت پر ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمن نے چین کے شہرکنمنگ کا دورہ کیا۔ کانفرنس کا انعقاد12اور 13جون 2015ء کو ہوا جس کا موضوع تھا۔ ’’مشترکہ مفادات رکھنے والی کمیونٹی کی جانب:  بیلٹ اور سٹرک کی تعمیر‘‘ ڈائریکٹرجنرل آئی پی ایس پاکستان سے شرکت کرنے والے 5افراد میں سے ایک تھے۔ انہوں نے گفت و شنید کے ایک پینل میں صدارت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ایک اہم پریزنٹیشن دی جس کا موضوع تھا۔ ’’ربط اور ترقی‘‘ جس میں وسیع تر تناظر میں بیلٹ اور سٹرک کی تعمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے رول پر گفتگو کی گئی۔

کانفرنس میں جنوبی ایشیا ئی ممالک کے نمایاں دانشوروں، تحقیق کاروں اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اس کا مقصد چین، جنوب اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان اعتماد کی فضا کو فروغ دینا تھا تاکہ معیشت، ثقافت اورسماجی ترقی کے میدان میں تعاون اور دوطرفہ اورکثیر جہتی تعلقات کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے