ترکی کے اسکالرز کا دورہ

turkish1

ترکی کے اسکالرز کا دورہ

 ترکی سے تعلق رکھنے والے اسکالرز کے تین رکنی وفد نے ۲۷ جون ۲۰۱۴ء کو آئی پی ایس کا دورہ کیا۔ یہ وفد ترکی کے مختلف علمی اور تعلیمی اداروں سے وابستہ اہلِ علم پر مشتمل تھا۔ اس دورے کا مقصد باہمی دلچسپی کے امور پر باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

وفد میں جناب ویسی کایا، کوآرڈی نیـٹر انٹرنیشنل سروسز اینڈ پراجیکٹس، ترکیہ دیانت فائونڈیشن؛ جناب مرلوٹ اُزدی میر، پرنسپل انٹرنیشنل امام خطیب ہائی اسکول، وزارت قومی تعلیم؛ اور جناب رمضان آرٹسرک ڈین آف دی اسکول آف تھیالوجی، آرکیز یونیورسٹی شامل تھے۔ ان کے ہمراہ الہجرہ اسکول ٹرسٹ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب عبدالرحمن عثمانی بھی تھے۔

وفد کے ارکان کو آئی پی ایس کے وژن، مشن، تحقیق کے موضوعات اور حاصل کردہ اہم علمی کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آئی پی ایس کے دینی مدارس کے مطالعے کے پروگرام میں شرکاء نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مدارس کے کردار اور یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ کے لیے زندگی میں موجود ممکنہ مواقع کے موضوع پر تبادلۂ خیال ہوا۔

گفتگو میں خاص طور پر ان امور کی نشاندہی ہوئی جن میں باہمی تعاون پر مبنی منصوبوں کا آغاز ہو سکتا ہے۔ جن میں طلبہ اور تحقیق کاروں کے باہمی دورے، ایک دوسرے کے لٹریچر کی اشاعت، اور اردو اور ترکی میں موجود فلسفہ و دانش کے علمی خزانوں کے تراجم قابلِ ذکر ہیں۔

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے