نیشنل آرکا ئیوز کا دورہ

نیشنل آرکا ئیوز کا دورہ

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کےایک وفد نے ڈائریکٹر جنرل جناب خالد رحمن کی قیادت میں نیشنل آرکائیوزآف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل جناب حبیب احمد خان سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ جہاں انھیں اِس ادارہ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور یہاں موجود قیمتی دستاویزات کا مشاہدہ کروایا گیا۔ جناب خالد رحمن نے نیشنل آرکائیوز کی اُن خدمات کو سراہا جو وہ قومی تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے اور اسے تحقیق کاروں کی سہولت کے لیے آسانی سے فراہم کرنے کے لیے انجام دے رہا ہے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور علمی اشتراک کے ممکنہ اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اِس ملاقات میں آئی پی ایس سے متقین الرحمن اور سلمان طاہر بھی موجود تھے۔

alt
alt
alt

نوعیت: دورہ
تاریخ : ۷ مارچ  ۲۰۱۲ء

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے