ظہور احمد سواتی

zahoor sawati

ظہور احمد سواتی

zahoor sawatiڈاکٹر ظہور احمد سواتی زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر ہیں۔ اس سے قبل وہ اس یونیورسٹی میں تین دہائیوں تک ڈین، ڈائریکٹر، پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرار کے طور پر خدمات دیتے رہے۔ 94-1993ء میں وہ اٹلی کی یونیورسٹی آف توشیا، ویٹربو کے شعبہ ایگروبیالوجی اور ایگروکیمسٹری میں پوسٹ ڈاکٹرل فیلو کی حیثیت سے وابستہ رہے۔

انہوں نے ساؤتھ ڈکوٹا اسٹیٹ یونیورسٹی، بروکنگ، امریکہ سے پلانٹ بریڈنگ اور جینیٹکس میں پی ایچ ڈی کیا۔ انہیں کئی علمی اعزازات اور ایوارڈ ملے جن میں 2013ء میں تمغۂ امتیاز، 2012ء میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ایوارڈ، 2005ء، 2007، 2011ء اور 2012ء میں Productive Scientist ایوارڈ اور 2005ء میں صدارتی ”اعزازِفضیلت“ ایوارڈ شامل ہیں۔ نیز 2004ء میں Distinguished Scientist ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

وہ بہت عمدہ تعلیمی اور انتظامی تجربہ رکھنے کے باعث کئی قومی اور بین الاقوامی اداروں کے رکن ہیں۔ ان کے شائع شدہ تحقیقی مقالات اور گہرے علمی مطالعہ کی فہرست طویل ہے۔ وہ پی ایچ ڈی، ایم فل اور ایم ایس سی کی سطح کے کئی تحقیقی مقالات کے نگران یا شریک نگران رہے ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے