نارویجن رجسٹر برائے سائنسی جرائدکی طرف سے پالیسی پرسپیکٹو کی ایک سائنسی جریدے کے طور پر پذیرائی
پالیسی پرسپیکٹو کو ایک سائنسی جریدے کے طور پر تسلیم کر کے سائنسی جرائد کے نارویجن رجسٹر میں شامل کیا گیا ہے۔ اسے سائنسی جریدے (پبلی کیشن چینل) کی کیٹیگری 1 میں جگہ دی گئی ہے۔
نارویجن رجسٹر کو ناروے کی وزارتِ تعلیم اور تحقیق کی جانب سے نیشنل بورڈ آف سکالرلی پبلشنگ(این پی یو)اور نارویجن ڈائریکٹوریٹ برائے ہائر ایجوکیشن اینڈ سکلز کے تحت مشترکہ طور پر چلایا جاتا ہے۔
توقع ہے کہ جریدے کو اس حیثیت سے تسلیم کرنا اس کے مطالعے اور نارویجن اور یورپ کی تحقیقی برادری تک رسائی کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔
جواب دیں