وفاقی بجٹ 2025-26: اُڑان پاکستان اور پاک-بھارت کشیدگی کے سائےمیں اسٹریٹجک ترجیحات
پری بجٹ بریف "وفاقی بجٹ 2025-26: اُڑان پاکستان اور پاک-بھارت کشیدگی کے سائےمیں اسٹریٹجک ترجیحات” میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کا بروقت تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ تجزیہ قومی ترقیاتی اہداف اور خطے میں بدلتی ہوئی جیوپولیٹیکل صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ حکومت کے فلیگ شپ پروگرام اُڑان پاکستان کے تناظر میں، بریف میں ان شعبہ جات کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں پالیسی سطح پر ترجیح دی جانی چاہیے، جبکہ پاک بھارت تعلقات میں ابھرتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اقتصادی منصوبہ بندی اور وسائل کی تقسیم پر ممکنہ اثرات کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ یہ بریف پالیسی سازوں، محققین اور متعلقہ فریقین کے لیے ایک مفید حوالہ ہے جو پاکستان کی مالی حکمتِ عملی کو بہتر طور پر سمجھنا چاہتے ہیں۔
