‘کشمیر اسٹیٹ ہوڈ ایبروگیٹِڈ – لیگل فیکٹ فائنڈِنگ رپورٹ’
انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اور لیگل فورم فار اوپریسڈ وائسز آف کشمیر کے باہمی تعاون سے شائع کردہ ‘کشمیر کی ریاستی حیثیت کی منسوخی – قانونی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ’ بھارتی حکومت کے کشمیر پر جبری یک طرفہ الحاق کوبین القوامی قوانین کے مطابق باقاعدہ فوجی قبضہ قرار دییتی ہے ۔ اس کے مطابق بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جو مظالم ڈھا رہا ہے وہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق انسانیت کے خلاف جرائم، جارحیت پر مبنی جرائم اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہندوستانی قابض افواج کے مظالم کی تحقیقات کے لیے آزاد جنگی جرائم کے ٹریبونل کا قیام عمل میں لایا جائے جو بھارتی قابض افواج کے مظالم کی تحقیقات کرے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کی مداخلت کوممکن بنا کر تمام مجرموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے۔
Download |
جواب دیں