آئی پی ایس ٹیم کا الکوثر یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

آئی پی ایس ٹیم کا الکوثر یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

Logo Alkauthar Islamic Universityالکوثر اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبۂ انگلش کی دعوت پر آئی پی ایس کے چار رکنی وفد نے ۷ دسمبر ۲۰۱۹ء کو یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

 2019-12-7-IPS-team-at-Al-Kauthar

آئی پی ایس کے سینئر ریسرچ آفیسر سیّدندیم فرحت گیلانی کی سربراہی میں آئی پی ایس کا وفد ڈپٹی مینیجر آؤٹ ریچ سردار علی یوسف زئی اور ریسرچ ٹیم کے ارکان عاصم احسان اور اسامہ حمید پر مشتمل تھا جنہوں نے چیئرمین شعبہ انگلش کی سربراہی میں فیکلٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔

ندیم فرحت نے اس موقع پر ایک پریذینٹیشن بھی پیش کی جس کا عنوان تھا “Indigenous Perspective of Research”۔ اس پریذینٹیشن میں اسلامی نقطۂ نظر سے تحقیق کی اہمیت اور اس کی ترویج میں اسلامی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی تھی۔

بعد ازاں آئی پی ایس ٹیم نے طلباء کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے یونیورسٹی کی لائبریری کا بھی دورہ کیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے