نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کا نام خدمت اور دیانت داری کی سیاست کرنے والے رہنمائوں میں سرِفہرست رہے گا: پروفیسرخورشید احمد

نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کا نام خدمت اور دیانت داری کی سیاست کرنے والے رہنمائوں میں سرِفہرست رہے گا: پروفیسرخورشید احمد

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز(آئی پی ایس)کے بانی چئیرمین اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد نے سابق ناظم کراچی، سابق رکن سندھ اسمبلی، الخدمت فاونڈیشن کے سابق صدر اور بزرگ سیاسی و سماجی رہنما نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر شدید دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

 PKA-condolence-message-for-naimatullah-khan

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز(آئی پی ایس)کے بانی چئیرمین اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد نے سابق ناظم کراچی، سابق رکن سندھ اسمبلی، الخدمت فاونڈیشن کے سابق صدر اور بزرگ سیاسی و سماجی رہنما نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر شدید دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

پروفیسرخورشید احمد نے مرحوم سیاسی و سماجی رہنما کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ان کی مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کرتے ہوئے ۲۶ فروری ۲۰۲۰ کو ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم نے زندگی بھر نہ صرف کراچی بلکہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلوں اور ریگستانوں سے لے کر کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں تک پاکستان کے عوام کی بلا تفریق، بے لوث خدمت اور دیانت داری کی انتھک سیاست کی اعلی ترین مثال قائم کی ہے۔

کراچی اور ملک بھرمیں ان کی قیادت میں کیے گئے فلاحی اور ترقیاتی کام ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں خدمت اور دیانت داری کی سیاست کرنے والے رہنمائوں میں مرحوم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کا نام سرِفہرست رہے گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے