میری ٹا ِئم کے شعبے میں نوجوان محققین کی دلچسپی خوش آئیند اور قومی ضرورت ہے: شہریار آفریدی

میری ٹا ِئم کے شعبے میں نوجوان محققین کی دلچسپی خوش آئیند اور قومی ضرورت ہے: شہریار آفریدی

 وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے میری ٹاَم سمر سکول کو ملک کے سمندری وسائل سے متعلق علمی و تحقیقی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے سراہا اور ایسے اقدامات کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئےکہا کہ یہ ابھرتے ہوئے محققین اور نوجوان دانشوروں کو اپنی تحقیقات کو ملکی مفاد اور ضروریات کے ساتھ ہم اہنگ کرنے میں مفید ثابت ہونگے ۔

maritime-summer-school-2019-ends

وہ ۹ اگست ۲۰۱۹ کو اسلام آباد میں میری ٹاَم سمر سکول کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کہ مثبت اقدامات ملکی تحقیقی ضروریات پوری کرنےکے ساتھ ساتھ ملک میں ہم آہنگی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں میری ٹائم اسٹدی فورم کے زیرِ نگرانی منعقد ہونے والے۵ روزہ میری ٹائم سمر سکول کا مقصد نوجوان محققین اور دانشوروں کے ساتھ ساتھ پیشہ ور اور قانون ساز حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو رہنمائ فراہم کرنا اور مزکورہ موضوع پر ان کی صلاحیتِ کار میں اضافہ تھا۔  

 پانچ روزہ تربیتی نشستوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میری ٹائم اسٹدی فورم کے صدر ڈاکٹر سید محمد انور اور میری ٹائم سمر سکول کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر انیل سلمان نے ایسے اقدامات کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور ورکشاپس میں قومی اسمبلی کی ممبران وجیہہ قمر اور عظمیٰ جدون کی شمولیت کو خصوصی طور پر سراہا۔ 

تقریب کے اختتام پر سمر سکول کے شرکاء میں تکمیلی اسناد تقسیم کی گئیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے