اکرم ذکی

اکرم ذکی

اکرم ذکی

اکرم ذکی

اکرم ذکی

جناب اکرم ذکی سینیٹ میں خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں۔ وہ ایک نفیس اور قابل سفارت کار کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں۔ پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے انہوں نے چین، امریکہ، نائیریمیا اور فلپائن میں خدمات انجام دیں اور پاکستان کی سول سروس میں سیکرٹری جنرل کے منصب تک پہنچے۔ وہ پاکستان کے خارجہ امور کےوزیرمملکت بھی رہے۔ آپ نے متعدد بین الاقوامی تنظیموں، کانفرنسوں اور مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کی، جن میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، اقوام متحدہ کا ہیومن رائٹس کمیشن، اسلامی ممالک کی تنظیم (OIC)، ایشین بنک اور اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت وترقی (UNCTAD) شامل ہیں۔ آج کل وہ کئی تحقیقی اور سماجی تنظیموں سے وابستہ ہیں اور علاقائی اور بین الاقوامی سیاسی اور سلامتی کے مباحث میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے