آئی پی ایس کی پاکستان میں معمر افراد کے لیے قوانین اور پالیسیوں پر سیمینار میں نمائندگی

آئی پی ایس کی پاکستان میں معمر افراد کے لیے قوانین اور پالیسیوں پر سیمینار میں نمائندگی

آئی پی ایس کی جانب سے اس کی جونیئر ریسرچ آفیسر مریم احسان نے 25 جولائی 2024 کو ہیلپ ایج انٹرنیشنل کے تعاون سے  منعقد ہونے والے  اولڈر پیپل رائٹس نیٹ ورک (او پی آر این)  کے سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام پالیسی تجزیہ اور ایڈووکیسی کے سیشن میں شرکت کی۔

اس تقریب کا مقصد رولز آف بزنس کو حتمی شکل دینا اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزن ایکٹ 2021 کے تحت فنڈز مختص کرنا تھا۔ تقریب میں اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، جن میں سول سوسائٹی کی تنظیمیں، بزرگ شہری اور پالیسی ماہرین شامل تھے۔ان لوگوں نے اس   سلسلے  میں موجودہ دی جانے والی خدمات میں کمزوریوں کی طرف نشاندہی کی اور  مستقبل کی ایڈووکیسی کے لیے قابلِ عمل سفارشات کا مسوّدہ تیار کیا۔

مریم احسان نے اس موقع پر پاکستان میں معمر افراد سے  متعلق موجودہ پالیسیوں اور قوانین پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے