آئی پی ایس کے وفد کا جامعہ الرشید کا دورہ: جدید اور مذہبی تعلیم کی ضرورت پر زور

آئی پی ایس کے وفد کا جامعہ الرشید کا دورہ: جدید اور مذہبی تعلیم کی ضرورت پر زور

مولانا مفتی عبدالرحیم کی دعوت پرآئی پی ایس کے ایک وفد نے 26 نومبر 2021 کو جامعہ الرشید، کراچی کا دورہ کیا اور مشترکہ مفادات کے امور پر یونیورسٹی کے عہدیداروں کے ساتھ بصیرت انگیز بات چیت کی۔

 IPS-delegation-visits-Jamia-Tur-Rasheed

مولانا مفتی عبدالرحیم کی دعوت پرآئی پی ایس کے ایک وفد نے 26 نومبر 2021 کو جامعہ الرشید، کراچی کا دورہ کیا اور مشترکہ مفادات کے امور پر یونیورسٹی کے عہدیداروں کے ساتھ بصیرت انگیز بات چیت کی۔

دورہ کرنے والے وفد کی قیادت چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن کررہے تھے جبکہ انسٹی ٹیوٹ کے وائس چیئرمین ایمبیسیڈر(ریٹائرڈ) سید ابرارحسین، جنرل منیجر آپریشنز نوفل شاہ رخ، سینئر ریسرچ آفیسر سید ندیم فرحت گیلانی اور ریسرچ آفیسر حافظ اسامہ حمید بھی انچارج دعوۃ علاقائی مرکزکراچی  سید عزیز الرحمٰن کے ہمراہ  ان کے ساتھ تھے۔

دورہ کے دوران ہونے والی گفتگو میں  رحمٰن نے میزبانوں کو مدارس میں دی جانے والی  دینی تعلیم پر  آئی پی ایس میں کیے گئے تحقیقی کام کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے جدید اور مذہبی تعلیم کے درمیان فرق کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا  تاکہ مدرسے کے طلباء کو آگے آنے والے چیلنجوں کے لیے بہتر طریقے سے تیار کیا جا سکے۔

بات چیت میں افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی بات کی گئی جبکہ ایمبیسیڈر (ریٹائرڈ)  ابرار حسین نےافغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر کی حیثیت سے اپنے تجربات بیان کیے اور حالیہ پیش رفت کے ساتھ ساتھ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔

بات چیت کرنے والوں کے درمیان جامعہ بنوریہ العلمیہ، جامعہ الرشید اور دارالعلوم جیسے دینی مدارس کے علماء کی ایک فہرست بنانے پر بھی اتفاق رائے پایا گیاجو پالیسی کے معاملات پر اپنی رائے دینے کے اہل ہوں تاکہ ان کو پالیسی کے میدان میں کام کرنے والے تحقیقی اداروں کے ساتھ جوڑا جائےاور انہیں اس قابل بنایا جا ئے کہ وہ متعلقہ مسائل پر علمی گفتگومیں  اپنا کردار ادا کرسکیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے